وزیر اعظم آزاد کشمیر کی دمڑی والی سرکار اورمیاں محمد بخش کے مزار پر حاضری

میرپور (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خا ن نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی ؒ المعروف دمڑی والی سرکار اور رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒ کے مزارات پر کھڑی شریف جاکر حاضری دی۔پھول اور چادریں چڑھائیں اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی،تحریک آزادی کشمیر،پاکستان کی سربلندی اور دفاع پاکستان کے لیے دعائیں کی۔

اس موقع پر ممبران اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close