4 اپریل کو نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر آزاد کشمیربھر احتجاجی ریلیوں کا اعلان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان جو جموں و کشمیر لبریشن سیل کے چیئرمین بھی ہیں کی ہدایت پر مورخہ24اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر آزاد کشمیربھر کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کی سطح پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مظفرآباد، راولپنڈی،لاہور، میرپور اور دیگرمقامات پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام جماعتوں و تنظیموں اور مکاتیب فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مورخہ24اپریل کو صبح ساڑھے 10بجے اولڈ سیکرٹریٹ کے برہان مظفر وانی چوک میں بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں حکومت آزاد کشمیر، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں و تنظیموں اور مکاتیب فکر کے راہنما اور کارکنان خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی جبر وتشدد کی شدید مذمت کے علاوہ عالمی برادری اور اداروں کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close