آزاد کشمیر، سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد نے پی آئی ڈی کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے جمعرات کے روز پی آئی ڈی کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا اور آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے انہیں پی آئی ڈی کمپلیکس کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں زیر تعمیر سٹوڈیو اور پریس کانفرنس ہال کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ پی آئی ڈی کمپلیکس کی تعمیر سے محکمہ اطلاعات کی دفتری مکانیت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا اور محکمانہ پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں آسانی ہو گی۔ یہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جسے بہترین انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ پی آئی ڈی کمپلیکس کے بقیہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close