مظفرآباد(پی آئی ڈی) ڈڈیال، معصومہ کنول قتل کیس کا فیصلہ،تفتیشی ٹیم کے لیے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے خصوصی انعام کا اعلان۔وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈڈیال آزاد کشمیر پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں 12 سالہ معصومہ کنول مطلوب کے سفاک قاتل کو بروقت قانون کے شکنجے میں لانے کے اقدام کو سرا ہتے ہوئے اسے قانون کی عملداری کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کے اس لرزہ خیز کیس کو تیزی سے انجام تک پہنچا یا ہے جس میں خصوصی عدالت کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔وزیر اعظم نے معصومہ کنول کیس کو انجام تک پہنچانے پر آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سمیت آزاد کشمیر پولیس کے دیگر آفیسران کے کردار کی تعریف کی ہے اور سفاک ملزم کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لانے والی پولیس ٹیم کے لیئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے جو آئندہ تین روز تک ایوان وزیر اعظم میں بلا کر انہیں دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے اس گھناؤنی واردات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ورثاء کو ان کی بچی تو واپس نہیں لو ٹا سکتی البتہ سفاک مجرم کو قرار واقعی سزا دے کر اسے معاشرے کے دیگر جرائم پیشہ افراد کے لیئے نشان عبرت ضرور بنائے گی تاکہ دو بارہ کوئی درندہ صفت شخص ایسی جسارت نا کر سکے۔
سردار تنویر الیاس خان نے اس عزم کا اظہا رکیا ہے کہ آزادکشمیر میں کم سن اور نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام اٹھائے جائیں گے۔اس سلسلے میں علمائے کرام اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعاون وراہنمائی حاصل کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں