نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ایوان میں ارکان قانون ساز اسمبلی کی مبارکباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایون منتخب ہونے پر سردار تنویر الیاس کو ممبران اسمبلی سردار عتیق احمد خان، دیوان علی خان چغتائی، حافظ حامد رضا، ملک ظفر، سردار محمد حسین، پروفیسر تقدیق گیلانی، جاوید بٹ، چوہدری مقبول، چوہدری محمدرشید، اکبرابراہیم، مولانا مظہر سعید،چوہدری محمد اقبال، عبدالماجد خان، نثار انصر ابدالی، خواجہ فاروق احمد اور دیگر نے مبارکباد ی، ممبران اسمبلی نے کہا کہ آج جمہوری عمل کے ذریعے قائد ایوان کی تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔

ہم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران کے نامزد کردہ قائد ایوان کو مشترکہ طور پر کامیاب بنایا ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران نے کہا کہ اس وقت ملک کے دیگر حصوں میں ممبران اسمبلی نے اپنی وفا داریاں تبدیل کی ہیں لیکن آزادکشمیر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہماری پارلیمانی پارٹ متحد و منظم ہے۔ ممبران اسمبلی نے کہا کہ سابق قائد ایوان سردار عبدالقیوم نیاز ی نے بھی جماعتی ڈسپلن پر عملدرآمد کیا اور انتخابی عمل میں شامل ہوکر نو منتخب قائد ایوان کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قائد ایوان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں