اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے،
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے27ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہے، سردار تنویر الیاس خان کو 32ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں