آزاد کشمیرسپریم کورٹ کےفیصلے سے جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد چوہدری لطیف اکبر نےسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں سپیکر نے میں ہماری بات نہیں سنی ۔اگر اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم مستعفیٰ ہو جاتے تب نیا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی والے خود گئے ۔حکمران جماعت کے وکلا ءنے سپریم کورٹ میں یہ بات تسلم کی ووٹنگ کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کرنا چائے تھا ۔

اس اے پہلے بھی و وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا اس وقت بھی نئے قائد ایوان کے لیے الگ اجلاس طلب کیے گئے تھے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم میا اور کہا کہ اس سے جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں