وفاق کے بعد آزاد کشمیر میں بھی سیاسی بحران شدید ہو گیا، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے 5 وزراء برطرف کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) وفاق کے بعد آزادکشمیر میں بھی سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ، 5وزارء کو برطرف کرنے کے بعد وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی خود بھی مستعفی ہو گئے ،استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دیا، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوائے گئے استعفے میں سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ عبدالقیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close