بریکنگ نیوز! وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی ہو گئے

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ صدر آزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ان کے خلاف انہی کی جماعت تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

عبدالقیوم نیازی نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر سینئر وزیر سردار تنویر الیاس سمیت پانچ وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف پارٹی کی جانب سے ایکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close