صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے عمرہ ادا کیا، غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ، پیوندکاری میں حصہ لیا

مکہ مکرمہ (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ میں کشمیر کی آزادی، ملک و قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ بعد ازاں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خود بھی غلاف کعبہ کی تیاری کے مرحلے کے دوران غلاف کعبہ کی پیوند کاری میں حصہ لیا۔ اس فیکٹری کے دورے کی دعوت انہیں امام کعبہ نے دی تھی۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close