آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز کی زیرصدارت اجلاس، بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز کی زیرصدارت آزادکشمیر میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے رکن فرحت علی میر، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد،ڈپٹی کمشنرمظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز احمد، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فداحسین کاظمی سمیت مظفرآباد ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر نے مظفرآباد ڈویژن میں ووٹر فہرستوں کے تیاری کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں اضلاع نیلم مظفرآباد اور جہلم ویلی میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل میں کل5106نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 2983ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا گیا ہے۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات امسال اگست سے قبل بہر صورت ہوں گے، اس سلسلہ میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن انتظامیہ و دیگر محکمہ جات کے اشترا ک سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں نادرا کی بھی معاونت لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر صاحبان بلدیاتی انتخابات سے متعلقہ ہر عمل کے حوالہ سے عوام کو الناس کو آگاہی فراہم کریں۔ رجسٹریشن افسران انتخابی فہرستوں کوManualطریقے سے بلدیاتی حلقہ بندی کے وارڈ کے مطابق Re arrange کریں، اس کے بعد نادرا کی جانب سے فراہم کر دہ ایپلیکیشن کے مطابق انتخابی فہرستہا کے سافٹ ڈیٹا میں اسے اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نادرا ووٹ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے حوالہ سے بھی سافٹ ڈیٹا کو نادرا کے ساتھ ملکر اپ ڈیٹا کیا جائے گا۔

راجہ محمد فاروق نیاز نے مظفرآباد ڈویژن میں انتخابی فہرستوں کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور مظفرآباد ڈویژن انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ 10مارچ 2022تک ایسے تمام اہل افراد جو 18سال کی عمر کے ہو چکے ہیں اور انہوں نے نادرا سے قومی شناختی کارڈ حاصل کر لیا ہے لیکن ابھی تک اپنا نام انتخابی فہرستہا میں درج نہیں کروایا کو 15اپریل 2022تک انتخابی فہرست میں درج کروائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close