ماہ صیام میں گراں فروشی، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے رمضان پیکج کے تحت فوڈ سبسڈی، آٹا کی قلت اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں عدم اعتدال کی شکایات او رماہ صیام کے دوران گراں فروشی کے تدارک کے حوالہ سے کل 13اپریل جموں وکشمیر ہاوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک سمیت تمام متعلقین شریک ہوں گے جبکہ ڈویژنل کمشنر صاحبان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close