مظفرآباد کارڈ ہسپتال بہت جلد ہسپتال اپریشنل ہو جائے گا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کے سوالوں کے جواب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبرا سمبلی محمد احمد رضا قادری کے ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہا کہ مظفرآباد کارڈیک ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں بہت جلد ہسپتال اپریشنل ہو جائے گا۔ اسامیوں کی تخلیق کے نوٹیفکیشن میں یہ شرط عائد تھی کہ ان پر تقرری ہسپتال کے فنکشنل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔ تاہم چند ضروری اسامیوں بذریعہ تبادلہ (fill) کی جا چکی ہیں۔

غیر جریدہ اسامیوں پر تقرری کے لیے بھی معاملہ زیر کار ہے اور جریدہ اسامیاں پی ایس سی کو Requisit کی جا چکی ہیں۔ ہسپتال کے منتظم اعلیٰ کی اسامی پر بذریعہ تبادلہ تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ بہت جلد ہسپتال آپریشنل ہو جائے گا۔ ایم ایل اے میاں عبدالوحید کے ایک سوال کے جواب میں وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ جاگراں فیز۔IV۔ پراجیکٹ کا PC-Iپلاننگ ڈویژن حکومت پاکستان میں زیر کار ہے۔Pre-CDWPمیٹنگ17فروری2022ء کو منعقد ہوچکی ہے۔ پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے85%فنانسنگ سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ(SFD)مہیا کرے گا، جبکہ بقیہ 15فیصدAJK ADPسے فراہم کیئے جانے کی تجویزہے۔اس ضمن میں Loan کے حصول کے لئےSFDاورEAD GoPکے مابینMOUپردستخط ہوچکے ہیں۔ جاگراں فیز۔IVپراجیکٹ کا PC-Iپلاننگ ڈویژن حکومت پاکستان میں زیر کار ہے۔Pre-CDWPمیٹنگ17فروری2022ء کو منعقد ہوچکی ہے۔ پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے85%فنانسنگ سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ(SFD)مہیا کرے گا، جبکہ بقیہ 15فیصدAJK ADPسے فراہم کیئے جانے کی تجویزہے۔اس ضمن میں Loan کے حصول کے لئےSFDاورEAD GoPکے مابینMOUپردستخط ہوچکے ہیں۔ 35میگا واٹ نگدر اور40میگا واٹ دواریاں ہائیڈل پراجیکٹس کی بالترتیب لاگت 9,647.924 ملین اور9,432.965 ملین روپے ہے۔ ہر دو پراجیکٹس کےPC-Iذریعہ وزارت امورکشمیر وگلگت و بلتستان پلاننگ ڈویژن حکومت پاکستان کو ارسالگی کے لئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال کیئے جاچکے ہیں۔

اکنامک آفیئرز ڈویژن(EAD)حکومت پاکستان نے بروئے مکتوب نمبر 7(9)ME-1/2018 مورخہ02مارچ 2021ء کو آگاہ کیا کہ کویت فنڈبرائے عرب اکنامک ڈویلپمنٹ(KFAED)نے ان کے اوپریشنل پروگرام برائے مالی سال2022-23ء میں ان پراجیکٹس کی فنانسنگ کی نسبت اصولی رضامندی دے رکھی ہے۔ لوات پراجیکٹ کی استعداد49میگا واٹ ہے۔ پراجیکٹ کی لاگت1,298.350ملین روپے ہے۔ پراجیکٹ کی تعمیر پاور پالیسی2002ء کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں کی جائے گی۔ اس ضمن میں لیٹر آف سپورٹ(LOS) میسرز نیلم گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ ہے۔ علاوہ ازیں پراجیکٹ کے لئے درکار اراضی کے حصول کی کارروائی زیر کار ہے۔ نیز Environmental AssessmentرپورٹAJK EPAکو پیش کی جاچکی ہے۔ 48میگا واٹ شونٹر ہائیڈل پراجیکٹ ضلع نیلم کا PC-I بذریعہ وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان پلاننگ ڈویژن حکومت پاکستان ارسالگی کے لئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال کیا جاچکا ہے۔پراجیکٹ کی تعمیرکے لئے 85%فنانسنگ سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ(SFD)مہیا کرے گا، جبکہ بقیہ 15فیصدAJK ADPسے فراہم کیئے جانے کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں Loan کے حصول کے لئےSFDاورEAD GoPکے مابینMOUدستخط ہوچکا ہے۔ 03میگا واٹ پھلاوائی ہائیڈل پراجیکٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی مکمل ہوچکی ہے۔ پراجیکٹ کاPC-Iمرتب ہو کر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال کیا جاچکا ہے۔22میگا واٹ جاگراں IV-اور48میگا واٹ شونٹر ہائیڈل پراجیکٹس کے لئے فارن فنانسنگ/فنڈنگ موجود ہے۔

اس ضمن میں سعودی فنڈ ڈویلپمنٹ(SFD)کے ساتھ پراجیکٹ کے85فیصد فنانسنگ کے ضمن میں لون کے حصول کے لئےSFDاور EAD GoPکے مابینMOUدستخط ہوچکا ہے، جبکہ35میگا واٹ نگدر اور40میگا واٹ دواریاں ہائیڈل پراجیکٹس کے حوالہ سے کویت فنڈر برائے عرب اکنامک ڈویلپمنٹ (KFAED)نے انکے اوپریشنل پروگرام برائے مالی سال2022-23میں ان پراجیکٹس کی فنانسنگ کی نسبت اصولی رضامندی دی ہے۔بالا پراجیکٹس کے PC-Isماسوائے لواتHPPمتعلقہ فورمز کو برائے مزید کارروائی منظوری مجاز اتھارٹی نے پیش کیئے جاچکے ہیں، مجاز فورمز سےPC-Isکی منظوری کے بعد take offکا ممکنہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں