مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیرا عظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ایک بار پھر سے نئے وزیراعظم ہاؤس کو مفاد عامہ کے لیے پیش کر دیا۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی میں نے وزیراعظم ہاؤس کو کارڈیک ہسپتال بنانے کی تجویز دی تھی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے نئے وزیر اعظم ہاؤس کی بلڈنگ کو کارڈیک ہسپتال کے لیے موزوں قرار نہیں دیا۔
اس سلسلہ میں ایوان نے وزیراعظم ہاؤس کے رفاعہ عامہ کے استعمال کے لیے کمیٹی بنا دی جو سفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کر ے گی۔ اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وادی نیلم کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ نیلم میں ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ریاستی وسائل کو بروئے کار لا کر ریاست کی آمدن بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ٹیوٹا کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ہنر مندی کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔و زیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن انتہائی ضروری ہے۔ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیوٹا کو مزید فعال بنائیں گے۔ روزگار دینا ہمارے منشور میں شامل ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں