صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی باغ کے سینٹ کا اجلاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی باغ کے سینٹ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز، پروجیکٹس اور ادارے کو درپیش مشکلات پر بریفنگ دی، جبکہ اس موقع پر سینٹ میں مختلف ایجنڈا پوانئٹس پر بھی بحث کی گئی۔

اسی طرح مختلف ایجنڈا پوائنٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وویمن یونیورسٹی باغ کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close