وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس۔ مشیر صنعت وتجارت چوہدری مقبول، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری انڈسٹریز سید ظہور الحسن گیلانی و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز نے محکمہ کے جاریہ منصوبوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارپوریشنز آئندہ کے حوالہ سے ایک موثر بزنس پلان مرتب کر کے وزیراعظم کو پیش کریگی جس کی منظور ی کے بعد اس کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارپوریشنز کے بہترین خدمات دینے والے افسران و اہلکاران کو بونس دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close