اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزاد کشمیر یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صدارت میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر کی یونیورسٹیز میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی چند بڑی یونیورسٹیز میں ہو رہا ہے۔ میری یہ خواہش ہے کہ اسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے کے لئے اس پر تیزی سے کام کیا جائے۔ اس کے لئے ہم تمام وسائل مہیا کریں گے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں