اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر اور سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔اس معاہدے پر دستخط آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہوئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جو اس تھنک ٹینک کے پیٹرن انچیف بھی ہونگے۔
یہ معاہدہ اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید تھنک ٹینک ہو گا جو آزاد جموں وکشمیر میں مقامی وبین الاقوامی تعلقات اور کشمیر کے مسائل پر تحقیقی کام کرے گا۔یہ تھنک ٹینک کشمیری نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ اُن کی علمی اور تعلیمی قابلیت میں اضافے کے لئے بھی کام کرے گا۔اس تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد کشمیر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک پروفیشنل کو قریب لانا اور تھیوری اور پریکٹس میں توازن پید اکرنا ہے۔ اس تحقیقی ادارے کے توسط سے مفصل سکیورٹی پر بھی تفصیلی کام کیا جائے گا اور ماحولیاتی سکیورٹی، فوڈ سکیورٹی، انرجی سکیورٹی، ہیومن سکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر بین الاقوامی سٹینڈرڈ کا تحقیقی کام کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ اس جیسے جدید تحقیقی ادارے کے قیام سے آزادکشمیر کی علمی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورکشمیر یوں کی آواز کو بین الاقوامی اداروں تک سنا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں