وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، تحریک انصاف آزاو کشمیر مکمل طور پر متحد و منظم ہے، وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں کپتان کے سرپرائز سے بوکھلا گئے ہیں ۔آزادجموں و کشمیر میں تبدیلی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر مکمل طور پر متحد و منظم ہے ۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا ہے عمران خان کے ہے درپے ریورس سونگز نے ان کے بلے بازوں کو ایک ایک کر کے کلین بولڈ کر دیا اب ان کے پاس کوئی ایشو ہی نہیں رہا جس کو کے کر وہ عوام کے پاس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے پاس جانے سے گھبرا رہی ہے اسے چاہیے کہ وہ عمران خان کے چیلنج کو قبول کرے اور عوام میں جائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جس طرح کی بھڑکیں لگا رہے ہیں اس سے کچھ حاصل نہ ہو گا آزاد کشمیر میں حکومت تبدیل کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا کیونکہ آزاد جموں و کشمیر تحریک انصاف مکمل طور پر متحد و منظم ہے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close