اپوزیشن وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا بیان

اسلا م آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، عمران خان نے عوام کے پاس جانے کا تاریخی فیصلہ کیا جس کو پاکستان کی عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اپوزیشن عوام کی عدالت میں جانے سے ڈر رہی ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔

اپوزیشن چاہتی ہے کہ انہیں این آر او ٹو ملے،یہ اقتدار میں آکر اپنے کیسز اور نیب ختم کرنا چاہتے ہیں، بیرونی سازش سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی جس کو ناکام بنا کر عمران خان سرخرو ہو گئے۔ عمران خان نے دنیا میں نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ عمران خان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کے خالق ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف اور ناموس رسالت کے حوالہ سے عمران خان نے جو جدوجہد کی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں