چیف جسٹس کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کی قبر پر حاضری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی یو این مشن کانگو میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستہ کی سلامی، پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر بھی شریک تھے۔

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، انھوں نے کہا کہ پاک فوج کا عالمی امن کیلئے کردار رہا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و معزز ججز صاحبان نے لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے والد سے بھی ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close