محتسب آزاد کشمیر نے تعمیر کمیونٹی ہال کہوٹہ، عدم فراہمی ریکارڈ پر مہتمم تعمیرات عامہ عمارت کو طلب کر لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محتسب آزادجموں و کشمیر نے تعمیرکمیونٹی ہال کہوٹہ،عدم فراہمی ریکارڈ کی بناء پر مہتمم تعمیرات عامہ عمارت کو طلب کر لیا۔ محتسب آزادجموں وکشمیر کے دورہ حویلی کے دوران صدر انجمن تاجران حویلی نے کمیونٹی ہال کی عدم تعمیر کے بارہ میں شکایت پیش کی تھی جس پر تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔

دوران تحقیقات مہتمم تعمیرات عامہ عمارات کو جملہ ریکارڈ اندر پندرہ ایام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، بعدازاں بغرض سماعت بھی طلب کیا گیا مگر وہ حاضر سماعت نہ آئے۔ اس پر محتسب آزادجموں وکشمیر نے محتسب ایکٹ کی دفعہ 14(1)کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع حویلی کو حکم دیا ہے کہ مہتمم تعمیرات عامہ عمارات کوتحت ضابطہ بذریعہ پولیس مورخہ19-04-2022کو حاضرکیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close