آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں غریب ،نادار اور سفید پوش افراد و گھرانوں کی کفالت سب سے بڑی نیکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کیلیے سربسجود ہو جائیں ۔

انہوں نے کہا اس ماہ مقدس میں اللہ تعالی کے حضور زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور وطن عزیز کیلیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کہ جائیں کہ اللہ تعالی ہم ہر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی کیلیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس ماہ مقدس کو ہم سب کی بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بنائے ۔انہوں نے کہا کہ پروردگار اس ماہ مقدس کے صدقے میرے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات دور فرماتے ہوے انہیں بھارت سے آزادی عطا فرمائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close