کانگو میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں، جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی شرکت

راولپنڈی (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی کانگو میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب احمد اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے دفاع وطن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں جان آفریں کے سپر د کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، پاک فوج کا عالمی امن کیلئے کردار سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے لیفٹیننٹ کرنل آصف اعوان شہید کے والد سے بھی ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close