اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اہل پاکستان،اہل کشمیر اور عالم اسلام کو رمضان کریم کی مبارکباد دی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک وطن عزیز پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے،خود کو عبادت الہی کیلیے وقف کر دیں۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر بھر کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں پر نظر رکھیں اور رمضان پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں غریبوں اور ناداروں کا خاص خیال رکھا جائے اور ایک دوسرے کیلیے قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،یہ ماہ مقدس رحمتوں،رفعتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک میرے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھارت سے آزادی عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے رمضان المبارک میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرنیکی اپیل بھی کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں