مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ظہیر عباس کی ملاقات۔ اس موقع پر مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر، چیرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں مظفرآباد میں جلد پاکستان بیت المال کا ریجنل دفتر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے اہم ستون میں فلاحی ریاست کا تصور بھی شامل ہے،
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نچلے طبقے کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے انصاف اور انسانیت کی بنیاد پر اصلاحات لائیں ، پناہ گاہیں ریاست مدینہ کی فلاحی سوچ کی عکاس ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غریب کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انقلابی منصوبے شروع کیے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا اور ریاست مدینہ کے ماڈ ل پر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیااور ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے بے آسرا افراد اور مسافروں کیلئے ہر بڑے شہر میں پناہ گاہیں / شیلٹر ہوم تعمیر کیں جہاں نہ صرف بے آسرامرد و خواتین او رمسافروں کو سر چھپانے کی جگہ میسر ہو گی بلکہ انہیں ناشتہ اور کھانا بھی مفت فراہم کیاجا رہا ہے-
حقوق العباد کی سب سے عظیم نیکی عمران خان کے حصے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے آزادکشمیر میں پاکستان بیت المال کا دفتر قائم کرنے کی منظوری دی، ایم ڈی بیت المال نے بھی اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔بیت المال غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی کفالت کا ادارہ ہے، وزیراعظم پاکستان نے اس ادارہ کے زیر اہتمام غریبوں اور بے سہارالوگوں کیلئے تاریخی منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں جلد پاکستان بیت المال کا دفتر فنکشنل ہو جائے گا،
دارلحکومت میں بیت المال کے ریجنل دفتر کے قیام سے یتیم اور بے سہارا بچوں کوسہارا ملے گا اور ریاست ان کی کفالت کریگی جو کہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں