عالمی نمائش 2020 ، پاکستان پویلین کشمیری گیلری میں سیاحت اور آئی ٹی میں چار مفاہمتی یاداشتوں ایم او یوز پر دستخط

دوبئی (پی آئی ڈی) عالمی نمائش 2020پاکستان پویلین کشمیری گیلری میں سیاحت اور آئی ٹی میں چار مزید مفاہمتی یاداشتوں ایم او یوز پر دستخط کرنے کے بعد ماہ کشمیر پر وقارانداز میں بین الاقومی سطح پر کشمیری مصنوعات کی تاریخی رونمائی کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب میں ازادکشمیر کے وزیر خزانہ وریونیو عبدالماجد خان، معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور آئی ٹی چوہدری محمد اقبال، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، سیکرٹریز محترمہ مدحت شہزاد، منصور قادر ڈار اور ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق نے شرکت کی۔

تقریب میں سیاحت اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے دو دو کل چار منصوبوں پر باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔سیاحت کی جانب سے سیکرٹری سیاحت منصورقادر ڈار جبکہ آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں کے لیے ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق نے دستخط کیے۔اس طر ح کل عالمی نمائش کے دوران کل 22 منصوبوں پر لگ بھگ 10000 ملین روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔کشمیر گیلری میں پروقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ وریونیو بورڈ عبدالماجد خان نے کہا کہ جس کم وقت اور مختصر ٹیم کے ساتھ عالمی نمائش میں کشمیر اور کشمیری مصنوعات کی رونمائی ممکن ہوئی۔، قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کشمیر ایکسپو 2020 میں ایک مہینے تک موجود رہا۔ معاون خصوصی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ اتنے بڑی نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ادراک کیا جاسکتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی ہی ہے کہ کم وقت میں گلوبل ویلیج کے تحت 192 ممالک ایک جگہ اکٹھا ہوئے۔۔

سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ میری بنیادی ذمہ داری کشمیر کی سفارت کاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کشمیری مصنوعات کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہو کیونکہ کشمیر پاکستانیوں کیلیے بہت اہم ہے،، انہوں نے کہا کہ اخوت کا یہ رشتہ لازوال ہے۔سیکرٹری سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچر منصور قادر ڈار نے حکومت پاکستان اور پاکستان پویلین کے منتظمین سے ہر سطح اور ہر موقع پر تعاون پر ہر ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر کشمیر ی مصنوعات کی نمائش سے کشمیر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close