سٹیٹ کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن کا اجلاس ، چیئرمین ویمن کمیشن تہمینہ صادق خان، سیکرٹری ترقی نسواں سردار جاوید ایوب، ایڈیشنل سیکرٹری قانون زاہد راجپوت، سیکرٹری ویمن کمیشن رابعہ گیلانی کی شرکت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن کا اجلاس جمعرات کے روزمنعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ویمن کمیشن تہمینہ صادق خان ، سیکرٹری ترقی نسواں سردار جاوید ایوب، ایڈیشنل سیکرٹری قانون زاہد راجپوت، سیکرٹری ویمن کمیشن و ڈائریکٹر ٹریننگ ترقی نسواں رابعہ گیلانی سمیت وویمن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کو چیئرمین وویمن کمیشن نے مفصل بریفنگ دی۔ اجلاس میں شرکاء سے تجاویز لی گئیں اور وویمن کمیشن کو فعال اور مضبوط بنانے اور کمیشن کو درپیش مسائک کے حل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وویمن کمیشن کے تحت ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ آئندہ اجلاس میں کمیشن کے لیے کانٹی جنس سٹاف کے لیے ڈرافٹ پیش کر کے منظوری حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں وویمن کمیشن کے رولز، ڈسٹرکٹ کمیشن اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے قیام حوالہ سے ممبروویمن کمیشن راحت فاروق ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گی جس میں عاصمہ ایڈووکیٹ، نائلہ بی بی اور شفق ملک شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وویمن کمیشن آمدہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔ اجلاس میں وویمن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وویمن کمیشن کی اراکین نے مطالبہ کیا کہ کمیشن کو پراجیکٹ کی مدت کے اختام کے بعد نارمل میزانیہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ویمن کمیشن تہمینہ صادق خان نے کہا کہ ویمن کمیشن خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کام کررہا ہے۔

وقت کے ساتھ معاملات میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں مواقعوں کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔سیکرٹری ترقی نسواں سردار جاوید ایوب نے کہا کہ ویمن کمیشن آزاد کشمیر کی خواتین کو باوقار اور با اختیار بنانے کے حوالے سے بہترین کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا نصف سے زائد حصہ ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی ترقی کے لیے قانون سازی پر بھی کام کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں