راولاکوٹ بریگیڈ، ضلع بھر کے بڑےتعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) راولاکوٹ بریگیڈ کی جانب سے ضلع بھر کے بڑے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایک انٹریکٹو سیشن میں مدعو کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران، مختلف سکولز اور کالجز کے موجودہ و سابقہ سربراہان، اساتذہ اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس سیشن کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا، تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، علاقے کے بنیادی مسائل کو سمجھنا اور نوجوان نسل کی بہتری کے لیے مستقبل کی ترجیحات کاتعین کرنا تھا۔

بریگیڈ کمانڈر راولاکوٹ بریگیڈیئر ضرار محمود نے معزز شرکاء کا استقبال کیا اور کنٹرول لائن پر موجودہ صورتحال کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا جبکہ میجر سمیر بن سلیم نے ہمارے نوجوان، ہماری امید اور مستقبل کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازاں النور اسپیشل چلڈرن سکول اور آرمی پبلک سکول راولاکوٹ کا دورہ کروایا گیا۔ ظہرانے کے بعد شرکاء کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔ شرکاء نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور مستقبل میں اس طرز کی مزید تقریبات منعقد کرانے کی تجویز دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close