پاک فوج کے زیراہتمام نیزا پیر سیکٹر میں فری میڈیکل اور فری آئی کیمپ کا انعقاد

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) پاک فوج کے زیراہتمام نیزا پیر سیکٹر میں فری میڈیکل اور فری آئی کیمپ کا انعقاد۔فری میڈیکل اور آئی کیمپس میں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے 892 مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔ جس میں میڈیکل مریضوں کی تعداد 712 تھی۔ 194 مرد271خواتین 125 بچے 25 ڈیٹینشن اور مائنر OT کے 18 مریض شامل تھے۔جبکہ گائناکالوجسٹ نے 70 مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں۔

اور 34 ڈینٹل کے مریض تھے جن کا چیک اپ کیا گیا۔ فری آئی کیمپ کا انعقاد الشفا آئی ٹرسٹ کی طرف سے کیا گیا۔ ٹوٹل مریضوں کی تعداد 180 تھی جس میں 100 مرد حضرات اور 80 خواتین شامل تھیں۔جبکہ فاروڈ کہوٹہ کے DHQ ہسپتال میں گائناکالوجسٹ نے 70 مریضوں کا چیک اپ کیا۔ اور 35 مریضوں کا الٹراساؤنڈ کیا۔ عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں میڈیکل ڈینٹل اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز کی سہولیات نہیں ہے۔ عوام علاقہ نے پاک فوج اور ان کی پوری ٹیم کو دور دراز علاقے میں لوگوں کا فری چیک اپ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close