اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق نے تاریخ کے درست دھارے کا انتخاب کیا ہے ۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اس مشاورت میں اہم کردار ادا کیا ۔ کشمیری عوام محسن کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے پریڈ گراؤنڈ کے تاریخ ساز جلسے میں شرکت کے ذریعے کیا ۔
ریاست کے ساتھی وزراء کے ہمراہ گفتگومیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے انہوں نے پہلی بار ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو بین الاقومی دنیا میں ایک ممتاز مقام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کی بہتری کیلیے عمران خان نے احساس پروگرام شروع کیا انہیں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلیے انصاف صحت کارڈ جیسی سہولت مہیا کی گئی جس میں دس لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام پروگراموں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں ناکامی سے دوچار ہونگی عمران خان سرخرو ہونگے کیونکہ پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں