ڈائریکٹرف جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کو بریفنگ، فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی حلف برداری 7، اپریل کو منعقد ہو گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تقریب حلف برداری 7اپریل 2022بروز جمعرات بوقت ایک بجے دن منعقد ہوگی۔ چیئرمین پریس فاؤنڈیشن جسٹس سردار لیاقت حسین ممبران بورڈ آف گورنرزپریس فاؤنڈیشن سے حلف لیں گے۔ اسی روز وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائیگا۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل اطلاعات /سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن راجہ اظہر اقبال کی چیئرمین پریس فاؤنڈیشن جسٹس سردار لیاقت حسین کو آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے حوالہ سے دی گئی بریفنگ میں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close