اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مشیر برائے اوورسیز چوہدری محمد شعبان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے اور انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت سمیت ہر فورم پر اجاگر کرنے میں بھرپور رول ادا کیا ہے۔
اس موقع پر مشیر برائے اوورسیز چوہدری محمد شعبان نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل اور اُ ن کے حل کے سلسلے میں تجاویز پیش کیں۔ اسی طرح انہوں نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری شعبان کو ہدایت کی کہ مسئلہ کشمیر پر لام بندی کے لئے بیرون ملک آباد کشمیریوں کو منظم کیا جائے تاکہ ہم سب مل کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر بلند کر سکیں۔ اس موقع پر صدرریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مشیر برائے اوورسیز چوہدری محمد شعبان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں