وزیراعظم آزاد کشمیرسے ایگزیکٹیو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کی ملاقات، آزاد کشمیر میں سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کی ترقی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے ایگزیکٹیو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت،زراعت،تعلیم سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کشمیری سرمایہ کاروں نے دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے اس لئے انہیں اپنی ریاست کی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا آزاد جموں و کشمیر کا لٹریسی ریٹ تمام صوبوں سے زیادہ ہے لوگوں میں سیاسی شعور بھی بہت ہے ہمارے لوگوں نے ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے جھنڈے گاڑھے ہیں خواتین نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسوقت نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایم ٹی بی سی کے پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی صلاحیتوں کو سراہتا ہوں آپ نے اپنی دھرتی کو فراموش نہیں کیا اور باغ میں بہترین سینٹر قائم کیا جس سے۔ نوجوانوں کو روزگار ملا اس طرح کئی خاندانوں کی معاشی ضرورتیں پوری ہوئیں۔انہوں نے محمود الحق کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔محمود الحق نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ایم ٹی سی بی کی جانب سے صحت، تعلیم اور سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ریاست تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close