صدر ریاست آزاد شمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ناروے کے سابق ناروے کے سابق ممبر پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ناروے کے سابق ممبر پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ناروے کے سابق ممبر پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر پر اپنی کتاب اسٹرگل فار کشمیر پیش کی۔

ناروے کے سابق ممبر پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین کی یہ تصنیف نارویجن زبان میں ہے اور اس میں کشمیر کی تاریخ، مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر کے حالات اور مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ اسکینڈینوین ممالک میں کشمیر پر لکھی جانے والی پہلی کتاب ہے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق ممبر نارویجن پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین کی تصنیف اسٹرگل فار کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے اس میں درج کشمیر کی تاریخ اور موجودہ حالات کے تناظر میں لکھے گئے واقعات کوتفصیلی انداز میں بیان کیا گیا ہے ان کی یہ کاوش قابل ستائش ہیں اور اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چوہدری خالد حسین آئندہ بھی ناروے میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدرریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ناروے کے سابق ممبر پارلیمنٹ چوہدری خالد حسین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close