پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ، آزاد کشمیر کے شہروں مظفرآباد، میرپور، پونچھ، کوٹلی، بھمبر ، پلندری، نیلم، جہلم ویلی، با غ اور حویلی سے عوام کے قافلے اسلام آباد پہنچے

مظفرآباد، اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کال پر آزادکشمیر بھر سے عوام کی بہت بڑی تعداد اتوار کے روز علی الصبح اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں امر باالمعروف جلسہ میں کشمیریوں کے محسن اور کشمیریوں کی امید وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے جلوسوں اور ریلیوں کی صورت میں وزرا حکومت، سابق امیدوار ان اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداران کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔ مظفرآباد، میرپور، پونچھ، کوٹلی، بھمبر ، پلندری، نیلم، جہلم ویلی، با غ اور حویلی سے عوام الناس کے کاررواں اسلام آباد پہنچے۔

سب سے بڑا جلوس وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے حلقہ انتخاب درہ شیر خان منڈول تائی سہڑہ بٹل عباسپور سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کے لیے روانہ ہوا، وزیر اعظم سردا ر عبدالقیوم نیازی کے حلقہ انتخاب کے علاقوں عباسپور، تیتری نوٹ، گھمبیر، بٹل، منڈھول، سہڑہ اور تاہی کنوئیاں سے بڑے جلوس مقامی قائدین کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی کال پر بلوچ سے بڑا قافلہ وزیر اطلاعات،قانون انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا، وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں قافلے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پلندری سے وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین خان کی قیادت میں بڑی ریلی اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی۔ ڈڈیال سے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، حلقہ کھڑی سے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین، حلقہ میرپور سے ممبر اسمبلی چوہدری یاسر سلطان، حلقہ چکسواری سے معاون خصوصی چوہدری محمد اقبال، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور،میرپور سٹی سے ضلعی صدر چوہدری محمد صدیق، سٹی صدر چوہدری محمد منشاء نقشبندی کی قیادت میں تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے حق میں نعرہ بازی کرکے اپنی بھرپور محبت کا اظہارِ کر رہے ہیں۔بھمبرآزادکشمیر وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہاریکجہتی کے لیے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوا۔ سماہنی سے اسلام آباد کے لیے نکلنے والے جلوس کی قیادت وزیر خوراک علی شان سونی نے کی۔

وزیراعظم کی ہدایت مظفرآباد شہر، ہٹیا ں، جہلم ویلی، چکار، لیپہ، گڑھی دوپٹہ، لچھراٹ، لنگرپورہ، کھاوڑہ، پٹہکہ، نیلم سے کارکنان ریلیوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔ مظفرآباد سے خواجہ فاروق احمد، اظہر گیلانی، میر عتیق، سید ذیشان حیدر، محسن علی اعوان، چوہدری شہزاد کی قیادت میں بڑے جلوس پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔حلقہ نمبر سات سے بڑا جلوس وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی قیادت میں اسلام آباد پریڈ گراونڈ جلسہ میں شرکت کے لیے نکلا جبکہ حلقہ نمبر چار سے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کی سربراہی میں تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد روانہ ہوئے۔ایل اوسی چکوٹھی اور چناری سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی ریلی سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کی قیادت میں روانہ ہوئی۔ کھاوڑہ سے جلوس راجہ منصور خان کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا جبکہ دھیرکوٹ سے بہت بڑا قافلہ سابق امیدوار اسمبلی میجر (ر)لطیف خلیق کی قیادت میں کوہالہ سے روانہ ہوا۔ وزیراعظم کی کال پر وسطی باغ سے پی ٹی آئی رہنما راجہ عبدالحفیظ راجہ وحید مہناس کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ کے ٹائیگرز پریڈ گراؤنڈ اسلام جلسہ کے لیے نکلے جبکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سردار نئیر ایوب کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ ایل اے 21 پونچھ 4 سٹی کے ٹائیگرز بلدیہ اڈا چوک تحریک انصاف کے کارکنوں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسہ کے لیے روانہ ہوئے،

راولاکوٹ سے خطاب اعظم کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب نکلا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کوٹلی کھوئی رٹہ سے وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی قیادت میں عوام کا جم غفیر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا، سہنسہ سے چوہدری محمد اخلاق کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا بڑی ریلی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جبکہ کوٹلی سے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر کی قیاد ت میں قافلہ اسلام آباد کے لیے نکلے۔ کوٹلی سے چئیرمین کے ڈی اے چوہدری محمد محبوب،تحصیل صدر تحریک انصاف ڈاکٹر نعیم اصغر،ملک محمد زراعت ایڈووکیٹ،وسیم مصطفائی،محمد اشفاق اور دیگر کی قیادت میں بھی ریلیاں اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close