پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ، وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی آزاد کشمیر بلوچ سے قافلے کی قیادت کریں گے

بلوچ (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ آج کا امر بالمعروف جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں کشمیری عوام آج کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے محسن کشمیر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کریں گے۔آج ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جو سیاسی دھارہ بدل کر رکھ دیتی۔ امر بالمعرف جلسہ میں شرکت کیلئے کشمیری عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی روشنی میں مختلف کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی جو مکمل طور پر سرگرم ہیں۔آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز کی کمیٹیاں تشکیل دیکر وزراء حکومت، ممبران اسمبلی کو کمیٹیوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکن آج کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے آزاد جموں و کشمیر کے تینوں ڈویژنز سے قافلے آج وزراء کی قیادت میں اسلام آباد کیلیے روانہ ہونگے،

میں خود کل بلوچ سے نکلنے والے تحریک انصاف کے قافلے کی قیادت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین کی قیادت میں پلندری سے،راولاکوٹ سے سردار نیر ایوب،ہجیرہ سے سردار ارشد پونچھ سے سردار احمد صغیر قافلے کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عباسپور سے سردار مظہر چغتائی،سردار جہانگیر،سردار محمد ناہید اور چوہدری اسحق،تیتری نوٹ سے سردار ارشد محمودغیاث اعوان،حاجی وحید اور سردار رئیس،گھمبیر سے سردار ہارون الرشید،اکمل ستی اور کیپٹن خالق،بٹل منڈھول سے سردار غلام زکریا،سردار شکیل، راجہ سکندر،سردار لیاقت،سردار نبیل اور دیگر،سہڑہ سے سردار ظفر اقبال،آزاد بھٹی،مختار شاہ،سردار فہیم خوشحال، چوہدری ظہیر،سردار امانت ایوب،حویلی سے ممبر کشمیر کونسل راجہ شجاع خورشید راٹھور، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری عامر نذیر قافلے کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باغ سے وزیر حکومت سردار میر اکبر،کوٹلی سے وزراء حکومت ملک ظفر اقبال،نٹار انصر ابدالی اور چوہدری اخلاق، نکیال سے آصف کریلوی، میرپور سے وزیر حکومت چوہدری ارشدرکن اسمبلی یاسر سلطان اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ظفر انور،وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق ڈڈیال سے،بھمبر سے،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی قافلے کی قیادت کریں گے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مظفرآباد سے وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد,چوہدری محمد رشید،دیوان علی چغتائی،کھاوڑہ سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور،نیلم سے گل خنداں اور راجہ الیاس،کوٹلہ سے،ممبر کشمیر کونسل میر یونس، میر عتیق،چڑہوئی سے شوکت فرید،دھیرکوٹ سے میجر لطیف خلیق،ہٹیاں سے سید ذیشان نقوی جبکہ لچھراٹ سے چوہدری شہزاد اسلام آباد جانے والے تحریک انصاف کے قافلے کی قیادت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں