ملائیشین مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے وفد کو محکمہ اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بریفنگ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ملائیشین مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے صدر و معروف کشمیری ایکٹیویسٹ حاجی عزمی کی سربراہی میں مظفرآباد آنے والے وفد کو محکمہ اطلاعات اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بریفنگ۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد رفیق نے انہیں الگ الگ بریفنگ دی۔

ملائیشین وفد نے آزادکشمیر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کے حوالے سے ہونے والی ترقی میں خصوصی دلچسپی لی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید ترقی ہو گی، یہاں کامیڈیا معاشرے کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close