ممتاز کشمیری صحافی الطاف حمید راؤ کے بڑے بھائی ڈاکٹر سلیم نظامی کو برطانیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

میرپور (پی آ ئی ڈی) ممتاز کشمیر ی صحافی الطاف حمید راؤ کے حقیقی بڑئے بھا ئی ڈاکٹر سلیم نظامی جو چند روز قبل برطانیہ کے شہر لیور پو ل میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے کو بر طا نیہ ہی میں مرسی سا ئیڈ علاقے کے قبر ستا ن میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔ نما زجنا زہ میں برطانیہ کے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ڈاکٹر وں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے علا وہ پا کستا نی اور کشمیر ی اوورسیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی رحلت کے لیے فا تحہ خوانی کی۔

ادھر میرپور میں مرحوم ڈاکٹر سلیم نظامی کے بھا ئی سینئر صحافی الطاف حمید راؤ کی رہا ئش گا ہ پر مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ پر آ کرمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close