او آئی سی نے پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر کشمیری عوام کی حمایت کی ہے، صدر آزاد کشمیر کی چیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ او آئی سی نے پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر کشمیری عوام کی حمایت کی ہے اور میں اس سلسلے میں او آئی سی کا ذاتی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے کشمیریوں کی طرف سے مجھے نمائندگی دی اور اسی طرح انہوں نے کشمیریوں کے حق میں قرارداد بھی پاس کی اور بعد میں او آئی سی کے کشمیررابطہ گروپ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیوکونسل آف اسلامک آرگنائزیشن اعظمی عبدالحمید سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرچیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیوکونسل آف اسلامک آرگنائزیشن اعظمی عبدالحمید کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پرچیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیوکونسل آف اسلامک آرگنائزیشن اعظمی عبدالحمید نے کشمیریوں کے حق خودارادتت کی حمایت کا اعادہ کیا بلکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔ اسی طرح چیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیوکونسل آف اسلامک آرگنائزیشن اعظمی عبدالحمید نے آزادکشمیر اور ملائشیاء کے درمیان کلچرل اور تعلیمی پروگرامز منسلک کرنے کی منظوری دی۔

اس موقع پرچیئرمین ملائشین کنسلٹیٹیوکونسل آف اسلامک آرگنائزیشن اعظمی عبدالحمید نے صدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی تاکہ صدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری ملائشیا میں مسئلہ کشمیر پربریفنگ دے سکیں۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے اُن کی دعوت قبول کر لی جلد ہی ملائشیاء کے دورے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close