آزاد کشمیر، سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز کی زیر صدارت اجلاس، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی شرکت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر راجہ محمد فاروق نیاز کی زیر صدارت آزادکشمیر میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبر فرحت علی میر، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال و دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات امسال اگست سے پہلے بہر صورت ہوں گے اور اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کا عملہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں کو مکمل کرنے کیلئے روبہ عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کروانے کا کہا ہے، 29مارچ کو آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں انتخابی فہرستوں کی اپڈیشن،اہل ووٹرز کی رجسٹریشن اور ان کی متعلقہ وارڈ میں منتقلی کے حوالہ سے تجاویز لی جائیں گی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالہ سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی میٹنگ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ مقررہ مدت تک انتخابی فہرستوں کا کام ہر صورت مکمل کرے۔ راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مقررہ تاریخ سے قبل مکمل کیا جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جو ووٹر فہرستیں گزشتہ سال عام انتخابات میں استعمال ہوئی تھیں ان کوبھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

آزاکشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹر رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔جن افراد کی عمر10مارچ تک اٹھارہ سال ہو گئی ہے اور ان کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں وہ 15اپریل سے قبل اپنا ووٹ اپنے متعلقہ وارڈ میں درج کروائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close