مظفرآباد، یوم پاکستان، پانچ روزہ کشمیر یکجہتی فلائنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب، وفاقی اءاور ریاستی وزراء کی شرکت، پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) دارالحکومت مظفرآباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پانچ روزہ کشمیر یکجہتی فلائنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، آزادکشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پروفیسر تقدیس گیلانی، انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہر گیلانی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس طاہر قریشی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ،سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے پیرا گلائیڈرز اور شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیرا گلائیڈرز نے سراں پیر چناسی سے ائیر پورٹ تک فلائی کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس پر شہریوں نے بھرپور داد دی اور انکے فن کو سراہا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے بھی پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد بھی موٹر گلائیڈنگ سے محضوظ ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close