آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے عمرہ ادا کر لیا

سعودی عرب (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے عمرہ ادا کیا ۔وزیر اطلاعات عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کی ۔انہوں نے عبادت کی ،خصوصی نوافل ادا کئے ۔

انہوں نے کشمیر کی آزادی ،کشمیر کے عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کی لئے خصوصی دعا کی۔وزیر اطلاعات سعودی عرب کے دورے کے بعد 25 مارچ کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close