وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق 3 کمیٹیاں تشکیل دے کر کوآرڈی نیشن سیل قائم کر دیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے 27مارچ کے جلسہ سے متعلق 3کمیٹیاں تشکیل دے دیکر جلسہ میں آزاد کشمیر کے عوام اور مہاجرین مقیم پاکستان کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے۔کمیٹیاں وزراء،ممبران اسمبلی،ممبران کشمیر کونسل اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی مشاورت سے قائم کی گئی ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن سے سینئر پارلیمنٹرین خواجہ فاروق احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کمیٹی میں مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کے وزراء،ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ممبر بنایا گیا ہے پونچھ ڈویژن سے وزیر حکومت سردار محمد حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے وزراء،ممبران اسمبلی،ممبران کشمیر کونسل اور سابق ٹکٹ ہولڈرز کمیٹی کے ممبران ہوں گے میرپور ڈویژن سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر ظفر انور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کمیٹی میں میرپور سے تعلق رکھنے والے وزراء،ممبران اسمبلی،سابق ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران کشمیر کونسل ممبران رکھے گئے ہیں۔ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیطرف سے 27 مارچ کے جلسے کے لیے آزادکشمیر بھر اور مہاجرین جموں و کشمیر کی موبلائزیشن اور کوآرڈینیشن کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر امورنوجوانان سردار وجاہت الیاس کو خصوصی سیل کی بطور انچارج ذمہ داری سونپی دی گئی۔ خصوصی سیل کا مقصد آزادکشمیر کے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے جلسے کے حوالے سے کوآرڈینیشن کرنا، زیادہ سے زیادہ لوگوں کی موبلائزیشن کے لیے آگاہی مہم کرنا، سوشل میڈیا کیمپین، ریلیوں کے انتظامات، جلسے کے دن مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کرنا شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر سے پی ٹی آئی کے راہنما اور کارکنان بڑے قافلوں کی صورت میں 27مارچ کے جلسہ میں شرکت کر کے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں گے جن وزراء اور پارٹی راہنماؤں کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں وہ بھرپور انداز میں کام کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو 27مارچ کے جلسہ میں شریک کریں اس سلسلہ میں پارٹی راہنماؤں اور ذیلی تنظیموں کو رابطہ مہم کے لیے متحرک کیا جائے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ ملک کی تاریخ بدلے گا اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے لاکھوں عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں گے اپوزیشن نے بیرونی اشاروں پر ایسے وقت میں پاکستان میں سیاسی انتشار،افراتقری اور ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کی ہے جب پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close