وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی، ممبران کشمیر کونسل و سابق ٹکٹ ہولڈر کا اجلاس،اجلا س میں وزراء،ممبران اسمبلی،ممبران کشمیر کونسل اور ٹکٹ ہولڈرز کی شرکت،پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار،پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی

متفقہ قراردادوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور کارکن وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تجویز پر اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز کو متحرک کیا اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو کامیابی سے ہموار کیا۔ پارلیمانی پارٹی کی طرف سے منظور کردہ قرار دادوں میں اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس اتحاد و یکجہتی کا پیغام بھی ہے۔مسئلہ کشمیر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے اور کشمیری قیادت کو مدعو کرنے کا بھی زبردست خیر مقدم کیا گیا۔

او آئی سی سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے گی۔اجلاس کی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نہ صرف کشمیریوں کے سفیر ہیں بلکہ کشمیری قوم کے محسن بھی ہیں، عمران خان نے جہاں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسئلہ پرعالمی سطح پر جاندار آواز بلند کی وہاں انہوں نے آزادجموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت آزادکشمیر کو وافر مالی وسائل مہیا کیے اور ہر ممکن سرپرستی کی۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close