پاک فوج، آزاد کشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کا اشتراک، 208 سے مارچ تک اڑنگ کیل ونٹر سپورٹس فیسٹیول

نیلم (پی آئی ڈی)21مارچ 2022پاک فوج کے زیر انتظام بالائی وادی نیلم میں سرمائی کھیلوں کا میلہ وادی نیلم سیاحوں کیلئے پرکشش ترین مقام ہے جہاں گرمیوں کیساتھ ساتھ سردیوں میں بھی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے، ہر موسم میں وادی نیلم حقیقی معنوں میں جنت النظیر کے مناظر اپنے پہلوں میں سمٹے ہوتی ہے، وادی نیلم میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

پاک فوج اور آزادجموں وکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے 8 سے 20مارچ تک اڑنگ کیل ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں چھ ٹیموں کے 70سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سپورٹس فیسٹیول میں برف میں کھیلے جانے والے مقابلوں میں عوام علاقہ نے بھی خصوصی دلچسپی لی، آزادکشمیر،صوبہ خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں برف میں کھیلے جانے والی الپائن سکی، سنو بورڈنگ، کراس کنٹری سکی اور دیگر مقابلہ جات شامل تھے۔ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران دور دراز سے سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد اڑنگ کیل پہنچی۔اختتامی تقریب میں مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں اور فوجی و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر عامر امین اور صدر آزاد جموں وکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن، ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) شاہد ندیم نے کہا کہ پاک فوج اور آذاد جموں و کشمیر وینٹر سپورٹس ایسوسی ایشن، آزادکشمیر میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے آزادکشمیر کے برفانی علاقوں میں اس طرح کے پروگرام اور مقابلہ جات کروا رہی ہے، آزادکشمیر میں ونٹر سپورٹس کے کافی مواقع موجود ہیں جنہیں استعمال کرکے ہم مقامی سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

مستقبل میں یہ مقابلے بڑی سطح پہ منعقد کیے جائیں گے جن میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی آزادکشمیر آنے کی دعوت دی جائے گی۔ آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں سیاحت اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملنے کیساتھ ساتھ یہ علاقہ سیاحتی مقام کے طورپرزیادہ بہتر انداز میں متعارف ہوگا۔ آزادکشمیر حکومت اس حوالے سے کافی کام کررہی ہے اور ہم حکومت سے کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور معاونت کرینگے۔ آزادکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن اور پاک فوج کی جانب سے بالائی وادی نیلم میں اس طرز کی سرگرمیوں سے یقینا موسم سرما میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو سیاحت کیلئے راغب کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close