ڈائر یکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کی قیادت میں محکمہ اطلاعات کے افسران کا ڈی جی پی آر پنجاب کا دورہ

لاہور (پی آئی ڈی) ڈائر یکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کی قیادت میں محکمہ اطلاعات کے آفیسران کے وفد نے ڈی جی پی آر پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے، ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس اور ڈائریکٹر پریس لاز احمد نعیم نے ڈی جی پی آر آزاد کشمیر کے وفد کو بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وفد کے ہمراہ ڈی جی پی آر پنجاب کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر پنجاب اور ڈی جی پی آر آزاد کشمیر کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈی جی پی آر پنجاب آمد پر ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس و دیگر آفیسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کو جبکہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے کو سوینئر دیا۔محکمہ تعلقات عامہ آزاد کشمیر کے وفد میں ڈائریکٹر راجہ امجد حسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات شوکت علی ملک، خواجہ عمران الحق، محمد سہیل خان، مقصود احمد میر، قراۃ العین شبیر، راجہ عبدالباسط خان، راجہ علاؤ الدین منہاس، محمد حنیف، عدنان مختار، ناصر محمود، ساجد نذیر و دیگر شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close