آزادکشمیر، وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی، تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈروں کا اجلاس آج ہو گا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔قبل ازیں کابینہ کا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آزاد کشمیر کابینہ کی طرف سے اظہار یکجہتی کیا گیا تھا،

پی ٹی آئی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ 27مارچ کے ڈی چوک جلسہ میں کشمیریوں کی بھرپور شرکت و نمائندگی کے لیے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کشمیر کونسل بھی شرکت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close