چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ہفتہ کو سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے۔
قبل ازیں، چیف جسٹس 10 مارچ 2022 کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے اور بعد ازاں 15 مارچ 2022 کو مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور ملک کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان جدہ سعودی عرب کے حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ مقدس مقام پر گئے،
سعودی عرب میں قیام کے دوران جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنی رہائش گاہ پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پاکستانی قونصلیٹ کے افسران اور پاکستانی احکام نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے عازمین حج و عمرہ کو سہولیات فراہم کرنے پر سعودی عرب حکومت کے متعلقہ حکام اور پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
قونصل جنرل کی رہائش گاہ آمد پر جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور قونصلیٹ جنرل کے دیگر افسران نے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چیف جسٹس نے وزیٹرز بک میں اپنے ریمارکس قلمبند کئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close