آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی عمرے کی ادائیگی کیلیے دبئی کے راستے روانہ ہو گئے۔وزیر اطلاعات دبئی میں مختصر قیام کے بعد سعودی عرب روانہ ہونگے۔

وزیر اطلاعات عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دینگے اور ملک کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعائیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close